پڈمک نے 2سپیشل اکنامک زون میں 132 کے وی کے گرڈسٹیشن بنانے کی منظوری دیدی 

 لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پڈمک)نے پنجاب میں قائم دوسپیشل اکنامک زون یعنی بھلوال اور ہاڑی میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے 132 کے وی کے گرڈسٹیشن  بنانے کی منظوری دے دی ہے جن پر 87کروڑ روپے لاگت آئے گی یہ پڈمک کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کے اجلاس کی صدارت پڈمک کے چیئرمین سید نبیل ہاشمی نے کی ۔ تعمیر رواں مالی سال  شروع کی جائے گی ۔