دنیا بھر میں عطیہ خون کا دن آج منایا جائیگا
لاہور( این این آئی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں عطیہ خون کا عالمی دن آج ( اتوار) کے روز منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میںرضاکارانہ طورپرکیے گئے اس عمل کی اہمیت، حفاظت اور زندگیاں بچانے سے متعلق خون کے عطیات کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔مئی 2005 میں عالمی ادارہ برائے صحت کے 58ویں اجلاس کے دوران دنیا بھر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے وزرا ء بالخصوص شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والوںکی جانب سے رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات فراہم کرنے کے حوالے سے ایک متفقہ اعلامیہ تیار کیا گیا تھا۔