موسمیاتی تبدیلیوں کو ماہرین کی رائے سے بہتر بنانے میں مدد ملے گی:نعمان لنگڑیال

لاہور ( پ ر)وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس "سمارٹ پلانٹیشن" میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر بشری رحمان و دیگر اعلیٰ عہدے داران نے وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال کا استقبال کیا۔کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر دل باغ سنگھ، پروفیسر ڈاکٹر منیر، پروفیسر ڈاکٹر طاہر رشید، پروفیسر ڈاکٹر عدنان شاہد، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز چیمہ، پروفیسر ڈاکٹر انجم ضیاء ، ڈاکٹر الشیفا سمیت دیگر سکالرز کی شرکت کی۔ وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال کے ہمراہ ملک زمان نصیب سنئیر راہنما پی ٹی آئی، شیخ خالد راہنما پی ٹی آئی اور چیف میڈیا ایڈوائزر برائے وزیر زراعت پنجاب شاہد قادر نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔