وائس چئیرمین واسا کا ایکوافر ایمنسٹی سکیم کے سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو راوی ٹائون آفس کا دورہ

لاہور( خصوصی نامہ نگار)وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے ایکوافر ایمنسٹی سکیم کے سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو راوی ٹائون آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرریونیو راوی ٹائون محمد توصیف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریونیو عدنان اصغر اور فیلڈسٹاف بھی موجود تھا۔ وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ اپنا کام محنت اور ایمانداری سے کریں اور عوام کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں ۔وائس چئیرمین واسا نے مزید کہا کہ واسا ملازمین کے لئے جدید میڈیکل سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ متعدد فلاحی کام بھی کیے جارہے ہیں۔ وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے فیلڈ سٹاف کو تلقین کی کہ ایمنسٹی سکیم کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنائیں ۔