منشیات فروشوں سے نجات دلائیں
مکرمی! حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہوئے کئی وعدے کئے تھے ان میں سے ایک وعدہ ملک کو منشیات فروشوں سے نجات دلانا تھا۔ ہمارے علاقے 10 شیش محل روڈ نزد داتا دربار میں جابجا منشیات فروشوں کے ڈیرے بنے ہیں جو دن رات اپنا کاروبار چلا رہے ہیں اور پورے علاقے میں جا بجا منشیات فروشی عام ہے جس سے علاقہ مکینوں کی زندگی وبال بنی ہوئی ہیں۔ اس کا سب سے زیادہ اثر نوجوان نسل پر ہو رہا ہے جو بڑی تیزی سے نشے کی عادت میں گرفتار ہو رہے ہیں۔ ایسے میں پولیس علاقہ مکینوں کے تحفظ سے قاصر ہے کیونکہ منشیات کے اس کاروبار میں علاقہ کی بڑی بااثر شخصیات بھی شامل ہیں جنہوں نے پولیس کے ہاتھ بھی باندھ کر رکھ دئیے ہیں۔ میری حکومت سے التماس ہے کہ اس بارے میں جلد ہی کوئی حکمت عملی تیار کریں اور علاقہ مکینوں کی جان ان منشیات فروشوں سے بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ (نائلہ اصغر، شیش محل روڈ نز داتا دربار راوی روڈ ، لاہور)