پنجاب سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام نے ورلڈ بینک کیس سٹڈی مقابلہ جیت لیا

لاہور(پ ر)حکومت پنجاب کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے وضع کردہ سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام نے ورلڈ بینک کا گلوبل ڈیلیوری انیشی ایٹو(جی ڈی آئی) کیس سٹڈی مقابلہ جیت لیا ہے۔ ورلڈ بینک کودنیا کے مختلف ممالک میں ترقیاتی منصوبوں میں درپیش چیلنجز سے متعلق 29 بین الاقوامی اداروں کی جانب سے 47کیس سٹڈیز موصول ہوئی تھیں جن میں سے پنجاب کے سٹیزن فیڈ بیک پروگرام سمیت پانچ کیس سٹڈیز فاتح قرار پائیں۔ ججز کا پینل ورلڈ بینک‘ انٹر امریکن ڈویلپمنٹ بینک‘ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی‘ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک اور کوریا ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین پر مشتمل تھا۔