آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک میں خوشحالی نہیں بدحالی لائیگا:راجہ عدیل
لاہور (صباح نیوز)تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالر قرض کا معاہدہ ملک میں خوشحالی نہیں بلکہ بدحالی لائے گاآئی ایم ایف کو قرض کی رقم کی ادائیگی کیلئے عوام پر اربوں روپے کے ٹیکس ، بجلی ،گیس ،پٹرولیم مصنوعات مہنگی اور روپے پر کنٹرول ختم کرنے سے ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے گی ۔