سندر انڈسٹریل سٹیٹ میںبجلی کا شارٹ فال ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائینگے:رحمت اﷲ بلوچ

لاہور(کامرس رپورٹر)نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے وائس چیئرمین رحمت اﷲ بلوچ نے کہا ہے کہ سندر انڈسٹریل سٹیٹ کی بجلی کا شارٹ فال ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گئے تاکہ انڈسٹریلائزیشن کے عمل میں تیزرفتاری آسکے۔وہ وفاقی دارلحکومت میں پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس کے چئیرمین شعیب زاہد ملک ، ڈائریکٹرز ساجد سلیم منہاس، شاہدحسین تاڑر اور پیڈمک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پر مشتمل وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔