ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان 30اپریل کو ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان 30 اپریل کو کر دیا جائیگا۔ 22 مئی تک سکواڈ میں تبدیلی کی جا سکے گی۔ جبکہ 23 مئی کے بعد متبادل کھلاڑی کا اعلان آئی سی سی کی منظوری سے ہو گا۔ 30 اپریل کو اعلان کردہ اسکواڈ ہی انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گی۔ سیریز سے قبل قومی ٹیم 3 کاونٹیوں کے خلاف ون ڈے میچز بھی کھیلے گی۔