حبیب بنک کی کرکٹ ٹیم ختم ‘10ٹیسٹ کرکٹر سمیت 22کھلاڑی بیروز گار
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) دس ٹیسٹ کرکٹرز سمیت 22 کھلاڑی بے روز گار ہو گئے۔ حبیب بنک نے ٹیم ختم کرنیکا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ۔بے روزگار ہونے والوں میں فخر زمان، امام الحق، فہیم اشرف، جنید خان، عابد علی ‘ عمر اکمل ‘عمر گل ، عبدالرحمن ، عمران فرحت ، محمد وقاص ‘شاہد آفریدی ودیگر کھلاڑی بے روزگار ہوگئے۔بورڈ کو چھوڑ کر جانیوالے کوچ سلیم جعفر بھی نوکری سے فارغ ہو گئے ہیں۔