ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شیڈول کا اعلان ‘11میچ کھیلے جائینگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پی سی بی نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شیڈول کا اعلان کردیا ‘ میگا ایونٹ کی تیاریوں کیلئے گرین شرٹس کو 11میچ ملیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم 23اپریل کو انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے روانہ ہوگی۔27اپریل کوکینٹ اور 29اپریل کو نارتھمپٹن شائرکیخلاف پچاس پچاس اوورز کے پریکٹس میچ کھیلے گی۔یکم مئی کو لیسٹر شائر کیخلاف ٹی ٹونٹی ‘ پانچ مئی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ ہوگا۔