پریذیڈنٹ یو ایم ٹی وزیراعلیٰ پنجاب کی مشاورتی کونسل کے ممبر منتخب

پریذیڈنٹ یو ایم ٹی وزیراعلیٰ پنجاب کی مشاورتی کونسل کے ممبر منتخب

لاہور (سٹاف رپورٹر) یو ایم ٹی کے پریذیڈنٹ ابراہیم حسن مراد سردار عثمان بزدار کی مشاورتی کونسل کے ممبر منتخب کر دیئے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ سردار عثمان بزدار نے ابراہیم حسن مراد کی تعلیمی خدمات اور نظریئے کو سراہتے ہوئے کیا ہے۔ جس کے تحت ابراہیم حسن مراد و وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو خاص طور پر تعلیمی امور پر خصوصی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ اس موقع پر پریذیڈنٹ یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ مل کر صوبے اور ملک کی خدمت کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔