قائداعظم اپیرل پارک کوسپیشل اکنامک زون کادرجہ دیدیاگیا:میاں اسلم اقبال

قائداعظم اپیرل پارک کوسپیشل اکنامک زون کادرجہ دیدیاگیا:میاں اسلم اقبال

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و سرمایہ کاری میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب بلکہ پاکستان میں باالخصوص ٹیکسٹائیل سیکٹر کیلئے خصوصی طور پر بنائے گئے 1536ایکڑ پر مجوزہ قائدعظم اپیرل پارک کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دے دیا گیا ہے اور وہاں پر ملکی اور غیر ملکی صنعتکاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولتیں فراہم کر دیں گئی ہیں۔ یہ ماڈرن انڈسٹریل پارک نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کریگا جس سے کم از کم پانچ سے چھ لاکھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور اس سے وزیر اعظم عمران خان کے 50لاکھ نئی نوکریوں کے ویژن کو پورا کرنے میں مدد ملے گی جبکہ قائد اعظم اپیرل پارک میں ایک جامع منصوبہ کے تحت گرڈ سٹیشن، بجلی کی ترسیل کیلئے زیر زمین تنصیبات، اردگر کی سڑکوں سے رابطہ کیلئے موٹروے سے قائداعظم اپیرل پارک تک خصوصی سڑک کی تعمیر، 132کے وی گرڈ سٹیشن ، ٹیکنیکل ایجوکیشن سنٹر، 24گھنٹے کام کرنے والا ایمرجنسی سنٹر،200ایکڑ پر لیبر کالونی، گیس، پانی اور دیگر یوٹیلیٹیزکی فراہمی کے انتظامات کے ساتھ غیر ملکی ماہرین کی نگرانی میں انڈسٹریل پارک بنائی جا رہی ہے۔