حکومت اگلے ماہ ایک لاکھ روپے مالیت کا پرائز بانڈ جاری کریگی

اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت نے ایک لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ جاری کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائز بانڈ پر سالانہ ساڑھے 12 فیصد منافع ملنے کا امکان ہے، بانڈز خریدنے پر قرعہ اندازی کے ذریعے انعام بھی ملے گا۔ ایک لاکھ روپے مالیت کے بانڈز نام سے رجسٹرڈ ہوں گے۔ حکومت یہ بانڈز مارچ تک جاری کرے گی۔ حکومت کا بانڈز لانے کا مقصد معیشت کو دستاویزی کرنا ہے۔