نواز شریف کا پاکستان میں دل لگ رہاہے نہ ہی دا،فیاض الحسن چوہان

نواز شریف کا پاکستان میں دل لگ رہاہے نہ ہی دا،فیاض الحسن چوہان

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیا ض الحسن چوہان نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان کے ہمراہ پودا لگاکر شجرکاری مہم 2019کا آغاز کیا۔صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ درخت اگانا محفوظ مستقبل کا ضامن ہے اوریہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا ذریعے ہے۔انہوں نے کہاکہ زرداری اور شہباز شریف کرپٹ اور نوسرباز ہیں انہیں سعودی ولی عہد سے کیسے متعارف کرواتے۔کیا ہم باہر سے آئے مہمانوں سے انکا یہ تعارف کرواتے کہ یہ ہیں وہ ڈاکو اور کرپٹ عناصرہیں۔اخلاقی طور پر سعودی ولی عہد سے ملاقات میں انکو بلانا بنتا ہی نہیں تھا۔سعودی ولی عہد نے پہلی بار اپنے ملک میں کرپشن کا صفایا کروایا۔نواز شریف کی طبیعت پر آل شریف نے پچھلے دو ماہ تک پروپیگنڈہ کیا۔ نواز شریف نے دل کے مرض کی شکایت کی تو ہم اے پی سی لے گئے۔ نواز شریف نے اب گائنی وارڈ کا انتخاب کر کے خود کو مذاق بنوایا۔اصل بات یہ ہے کہ نواز شریف کا پاکستان میں نہ دل لگ رہاہے نہ ہی دا لگ رہا۔نواز شریف لندن جانا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ پلوامہ کی دہشتگردی میں پاکستان کے ملوث ہونے کا دور دور تک شائبہ نہیں ملتا۔عمران خان نے مودی سرکار کو سمجھا دیا ہے کہ دونوں ایٹمی ملک ہیں سرجیکل سٹرائیک کوئی بچوں کا کھیل نہیں۔سابق بھارتی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بی جے پی انتہا پسندی کے پیچھے ہے۔سابق بھارتی جنرل نے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ اس نے اپنے دور میں پاکستان کے اندر کارروائیوں کیلئے فوج کے اندر ایک ونگ بنا رکھا تھا۔بلی اور کبوتر کی ہلاکت کا الزام بھی پاکستان پر لگایا جاتا ہے،ایسی الزام تراشیاں بند ہونی چاہیے۔بی جے پی سرکار ڈانوا ڈول ہو چکی،الیکشن میں شکست نظر آچکی ہے۔