سپریئر ایگزیکٹو الاؤنس واپسی کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ سے چیف جسٹس کے اختیارات پر جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے سابق رجسٹرار اور ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی سے سپیریئر ایگزیکٹو الائونس کی واپسی کیخلاف درخواستوں پر جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس فرخ عرفان خان نے سابق رجسٹرار خورشید رضوی اور سابق ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی ماہ رخ عزیز کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ کو چیف جسٹس کے اختیارات کے بارے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔