زندگی

کر پہلے مجھ کو زندگی جاوداں عطا
پھر ذوق و شوق دیکھ دلِ بے قرار کا
کانٹا وہ دے کہ جس کی کھٹک لازوال ہو
یارب‘ وہ درد جس کی کسک لازوال ہو!
(بالِ جبریل)