پنجاب آرٹس کونسل نے باغ جناح میں پریڈ کا اہتمام کیا

پنجاب آرٹس کونسل نے باغ جناح میں پریڈ کا اہتمام کیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل نے پاکستان کے 71ویں جشن آزادی کے موقع پر باغ جناح میں پریڈ کا اہتمام کیا جس میں حکومت پنجاب کے مختلف اداروں سول ڈیفنس، بم سکواڈ، ریسکیو 1122، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے ملازمین کے علاوہ ڈویژنل آرٹس کونسلز کے فنکاروں نے شرکت کی۔ پریڈ کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ براس بینڈ نے خصوصی پرفارمنس دی۔ فوک گلوکار فضل جٹ نے پنجاب کی ثقافت پر مبنی گیت اور رقص پیش کیا۔ شوکت ڈھول والے نے بھی زبردست پرفارمنس دی۔