ایک ہزار سکائوٹس نے قومی ترانہ، ملی نغمے اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کئے
لاہور (کلچرل رپورٹر) جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب حضوری باغ میں منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری ریجنل بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن راحت علی جعفری کی قیادت میں ایک ہزار سکائوٹس نے حصہ لیا اور قومی ترانہ، ملی نغمے اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جس پر عوام نے زبردست پذیرائی دی۔تقریب کے اختتام پر بوائے اسکائوٹس نے مزار علامہ اقبال پر حاضری دی اور شاعر مشرق کی روح کے ثواب کیلئے دُعائے مغفرت کی۔