محکمہ ایکسائز کی کارروائی‘276 ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے کاغذات ضبط کر لئے گئے

لاہور(نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل اکرم اشرف گوندل کے احکامات پر محکمہ ایکسائز کی موٹر برانچ نے گزشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے276ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات قبضے میں لے لئے ہیں۔ ڈائریکٹرموٹرزریجن سی راناقمرالحسن سجاد نے کہا ہے کہ ٹوکن ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف مہم جاری رہے گی جن گاڑیوںکا ٹوکن ٹیکس ادا نہیں ہو گا ان گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کردی جائے گی۔