پی آئی اے کا طیارہ جرمنی کو سستے دامو ں فروخت کرنے کیخلاف درخواست‘ ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ، سی ای او پی آئی اے، نیب، ایف آئی اے سے رپورٹ مانگ لی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کا طیارہ جرمنی کو سستے داموں فروخت کرنے کیخلاف دائر درخواست پر وزارت داخلہ ، سی ای او پی آئی اے، نیب اور ایف آئی سے رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے نبیل کاہلوں ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قومی ائیرلائن کے سابق سی ای او ہلڈن برانڈ نے ائیربس 310 اے سستے داموں فروخت کی ہے۔ پی آئی اے کے طیارے کی قیمت اربوں روپے ہے جسے پچپن لاکھ میں فروخت کیا گیا۔ درخواست پر مزید کارروائی 24 جولائی کو ہوگی۔