A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: A non well formed numeric value encountered

Filename: controllers/Epaper_page.php

Line Number: 454

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: A non well formed numeric value encountered

Filename: controllers/Epaper_page.php

Line Number: 465

ePaper News Apr 25, 2018, لاہور, Page 1,

پشاور ہائیکورٹ : ہڑتال کرنیوالے نجی سکولوں کو حکومتی تحویل میں لینے ،اکائونٹ سیل کرنے کا حکم

پشاور(بیورورپورٹ) پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمد ایوب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے خیبرپی کے حکومت کو ہڑتال کرنے والے نجی سکولوں کو تحویل میں لینے اوران کے اکائونٹس سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے منگل کے روز دورکنی بنچ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت کی جس کے دوران طلباء کے درخواست گزار والدین کی جانب سے عباس خان سنگین ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ خیبر پی کے ریگولیٹری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ظفر علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر عباس خان سنگین ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا اور اس عدالت کے فیصلے کے مطابق تین فیصد اضافہ کے بجائے سکولوں کی فیسوں میں دس فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ بعض تعلیمی ادارے اس پر عملدرآمد نہیں کررہے انہوں نے خیبرپی کے ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس عملہ کے نہ ہونے سے متعلق نکتہ بھی اٹھایا خیبر پختونخوا ریگولیٹری اتھارٹی کے ظفر علی شاہ نے بتایا کہ پرائیویٹ سکولوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور اسی سلسلے میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے دو رکنی بنچ نے ریگولیٹری اتھارٹی کو عدالتی احکامات پر ایک ماہ کے اندر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ہدایات جاری کرکے سماعت ملتوی کر دی۔