کلبھوشن کیس : پاکستان نے عالمی عدالت انصاف سے بھارتی جواب کی کاپی حاصل کر لی

دی ہیگ (اے این این ) بھارت نے کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں تازہ جواب جمع کرادیا ہے جس کی ہیگ میں پاکستانی سفارتخانے نے بھارتی جواب کی کاپی حاصل کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب پاکستان 17 جولائی کو اپنا جواب جمع کرائے گا اور یہ تحریری جوابات جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ ہے تاہم اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ کیس کی سماعت رواں سال 2018 میں مقرر ہوسکے کیونکہ اگست کے اواخر میں عالمی عدالت انصاف کے ججوں کی گرمیوں کی دو ماہ کی تعطیلات شروع ہوجائیں گی اور اس سے قبل عالمی عدالت انصاف ان کیسوں کی سماعت کرے گی جنہیں پہلے مقرر کیا گیا ہو۔ عہدیدار نے امکان ظاہر کیا کہ کیس کی سماعت 2019 کے اوائل میں ہوسکتی ہے۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے تازہ جواب میں کوئی چیز نئی نہیں کیونکہ دونوں ممالک زیادہ تر نکات پہلے ہی دے چکے ہیں یا پریس بریفنگز میں ظاہر کرچکے ہیں۔
کلبھوشن کیس