مسلم لیگ ن کو کمزور کرنا پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے: سعدرفیق

لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کمزور بنانا ریاست پاکستان کو کمزور بنانا ہے ، پاکستان کو تقسیم در تقسیم کرنے کا کھیل بند نہ کیا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو گا، ہم آپس میں دست و گریباں ہیں اور بیرونی دشمن تماشائی۔ ٹوئٹر پر پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لئے آئین پر مکمل عملدرآمد کے سوا کوئی شارٹ کٹ نہیںہے ،نواز شریف کے سوا کسی لیڈر نے کبھی کوئی غلطی تسلیم کی؟، علاوہ ازیں وزیر ریلوے آج پریس کانفرنس بھی کریں گے۔