گوجرانوالہ: 4لڑکیوں پر تیزاب پھینکنے والے ملزم 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) خصوصی عدالت نے سیالکوٹ میں چار لڑکیوں پر تیزاب پھینکنے کے کیس میں ملوث ملزمان قاسم اور فخرکا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیکر انہیں مراد پور پو لیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ مراد پور پو لیس نے چار لڑکیوں پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان قاسم اور فخر کو پیش کیا ۔ پو لیس نے فاضل عدالت سے ریمانڈ دینے کی استدعا کی جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے معزز جج نے دونوں ملزمان کا سات روز جسمانی ریمانڈ دیکر انہیں پولیس کے حوالے کر دیا ، واضح رہے کہ ملزمان نے سیالکوٹ کے علاقہ پکا گڑھا میں رشتے کے تنازعہ پر لڑکیوں پر تیزاب پھینکا تھا ۔