تحفظ قبلہ اول کاررواں آج گوجرانوالہ میں ہوگا: یعقوب شیخ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) دفاع پاکستان کونسل کے تحت تحفظ قبلہ اول کارواں آج 22 دسمبر کو گوجرانوالہ میںہوگا۔ دوپہردو بجے مرکز اقصیٰ سے شروع ہونے والے کارواںکے اختتام پرشیرانوالہ گیٹ کے سامنے بڑا جلسہ ہوگا۔قبل ازیں جماعۃالدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید مرکز اقصیٰ میں خطبہ جمعہ بھی دیں گے۔ دفاع پاکستان کونسل کے چیف کو آرڈینٹر محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ تحفظ قبلہ اول کارواںقوم کے جذبات کی ترجمانی کرے گا۔