پاکستان آگہی پروگرام، اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنا ن تحریک پاکستان کا مطالعاتی دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)اسلامک ایجوکیشنل ماڈل سکول‘ بھڑتھ کالا خطائی روڈ کے طلبہ اور اساتذہ نے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور حفیظ میموریل ہائی سکول ملتان روڈ چوہنگ کے طلبہ اور اساتذۂ نے ایوانِ قائداعظم، جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تصویری گیلریز دیکھیں۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے جناح اسلامیہ کالج آف کامرس ٹائون شپ گورنمنٹ گرلز ماڈل مڈل سکول دھلہ لیاقت آباد الصفہ سکول سسٹم گرلز سیکشن‘ الفیصل ٹائون سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول شاہدرہ ٹائون سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ فیکٹری ایریا شاہدرہ وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد938تھی۔