3663خواتین کونسلروں کی تربیت کا آغاز کردیا: حمید وحید

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18کے تحت 3663سے زائد خواتین کونسلروں کی تربیت کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ وہ محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام خواتین کی فلاح و بہبود اور خود مختاری کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق آگاہی /تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔