ٹرمپ نے مذہبی لڑائی کی بنیاد رکھ دی: ڈاکٹر عبدالغفور راشد

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردے کر جارحانہ اقدام کیا ہے۔ مسلمانوں کو بزدلانہ کیفیت سے نکل کر بھر پور قوت سے جواب دینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا غلام محمد سیالوی،علامہ ریاض الرحمان یزدانی، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، مولانا مفتی عاشق حسین بخاری،حافظ ممتاز حسین،حافظ عبدالباسط شیخوپوری، ڈاکٹر عبدالغفار رندھاوا، حاجی نذیر احمد انصاری اور دیگر کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔