نوازشریف کی استقامت نے جماعت کومنتشر نہیں ہونے دیا: ملکہ ریاست

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کی رہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ جمہوریت اوربااثرسیاسی قیادت سے خوفزدہ عناصر ووٹ کاراستہ نہیں روک سکتے۔ آئندہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر اورہمارے قائدین ایوان اقتدارمیں ہوں گے۔میاں نوازشریف اورمریم نواز کیخلاف سرگرم عناصر ناکام ونامرادہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بلال یٰسین ہماری قیادت کے جانثار ساتھی اور مسلم لیگ (ن) کامضبوط ستون ہیں ۔ ملکہ ریاست نے مزید کہا کہ شریف خاندان سیاسی شعبدہ بازوں سے مرعوب نہیںہوگا۔ ہماری قیادت کوسیاسی آفات نے کندن بنادیا،میاں نوازشریف اورمریم نواز احتساب کے نام پرانتقام کاسامنا کررہے ہیں ۔