نوازشریف اداروں کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے: شرافت بھٹی

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما شرافت لیاقت بھٹی نے کہا ہے کہ غیر جمہوری قوتیں ملک میں جمہوریت ڈی ریل کرنے پر تلی ہوئی ہیں جمہوریت پٹڑی سے اتر گئی تو تمام سیاستدان گھر میں باورچی خانہ سنبھالیں گے ملک کو اندرونی و بیرونی بحرانوں کا سامنا ہے ملک کی سیاسی پارٹیوں کو ملکی حالات دیکھتے ہوئے حکومت کا ساتھ دینا چاہئے نوازشریف اداروں کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے جس کی وجہ سے وہ ہر پیشی پر عدالتوں میں پیش ہو کر اپنے اوپر لگائے گئے جھوٹے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔