پاکستانی عقیدہ ختم نبوت کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس مرکزاہل حق شیرانوالہ میںمولانااجمل قادری کی صدارت میں ہوئی ۔کانفرنس میں مولانا اللہ وسایا،مولانا ڈاکٹرمیاں محمداکمل ،مولانا احمدعلی ثانی،مولانا جمیل الرحمن اختر،پیررضوان نفیس، لاہورمولانا عبدالنعیم ودیگر نے شرکت کی۔کانفرنس سے مقررین نے کہا کہ اہلیان پاکستان ختم نبوت ،ناموس رسالت کا ہرمقام پر دفاع کرتے رہینگے۔