نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ کیلئے پر امن جدوجہد علما کا اولین فریضہ ہے: مولانا امجد خان

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے لیئے پر امن جدو جہد علما کا اولین فریضہ ہے جے یو آئی اسی مقصد کے لیئے کوشاں ہے عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش کر نے والوں کو حکومت بے نقاب کرے،ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے والی سازشوں کا مقابلہ اللہ کے آخری نبی ﷺ کے اتحاد امت کے پیغام سے ہی کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہارجے یو آئی کے رہنما مولانا محمد امجد خان نے مختلف مقامات پر سیرت النبی ؐ کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا