ن لیگ کا جینا مرنا ’’کرپشن‘‘ کیلئے ہے: تحریک انصاف

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں کا جینا مر نا کر پشن کیلئے ہے وہ اپنی سیاسی موت مر رہے ہیں‘۔ غلام محی الدین دیوان نے اپنی رہائش گاہ شاہ جمال پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے اعزاز میں عشائیہ کے اہتما م کیا ، اعجاز احمد چوہدری، غلام محی الدین دیوان کا کہنا تھا کشمیریوں پر بھارت کی ریاستی غنڈ ہ گردی کو روکنے کے لئے عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے آواز اٹھانی ہو گی ۔ صمصام علی بخاری نے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پوری قوم کرپٹ ٹولے کا احتساب چاہتی ہے۔