پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی کی دو نئی کتب کی تقریب رونمائی آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہوگی

لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں آج 25نومبر کو ساڑھے دس بجے صبح تحریک پاکستان کے کارکن پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی کی دو نئی کتب ’’مسلم لیگ اور تحریک پاکستان ‘‘ اور ’’میں خوش قسمت انسان ہوں‘‘ کی تقریب رونمائی ہوگی تقریب کی صدارت سابق صدر پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔