سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقاتی رپورٹ کو دبا نا انسانیت اور جمہوریت کی توہین ہے: آفتاب لودھی
لاہور (پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ِانقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ منہاج القرآن کے شہدا کے قاتلوں کا یوم حساب قریب آگیا ہے اور کسی بھی لمحے عدالت عالیہ باقر نجفی رپورٹ کی اشاعت کا حکم سنا سکتی ہے جس کے بعد قاتلوں کا تعین ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال سے تحقیقاتی رپورٹ کو دبا کر رکھنا انسانیت اور جمہوریت کی توہین ہے۔