EXIT کی تلاش
خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...
لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی حقوق نسواں کو نصاب کا حصہ بنائے گی، یونیورسٹی اورپنجاب کمشن آن سٹیٹس آف ویمن نے خواتین کے حقوق کوا جاگر کرنے،صنفی قوانین سے آگاہی اور نصاب میں ان موضوعات کی شمولیت کیلئے مشترکہ مہم شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔کمشن اس سلسلے میں لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی کی تحقیق سے استفادہ کرے گا۔دونوں اداروںنے اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے۔ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور پنجاب کمشن آن سٹیٹس آف ویمن کی سربراہ فوزیہ وقار نے معاہدے پر دستخط کئے۔ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے بتایاکہ حقوق نسواں معاشرے کا اہم باب ہے خواتین کی شرح خواندگی،ان کی ملازمت، فی کس آمدنی اوردیگر امور کے بارے میں صحیح اعداد و شمار دستیاب ہوںگے تو بہترپالیسی سازی ممکن ہوگی۔ فوزیہ وقار نے کہا کہ حقوق نسواں اور تحفظ نسواں سے متعلق آگاہی کیلئے دونوں ادارے ہر سال کم ازکم چھ سیمینارز منعقد کریںگے۔
خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...
وارث میر کو میں زیادہ جانتا تھا حامد میر کو کم کم،وارث میرسے گہری دوستی کا ...
وزیراعظم بھی چیئرمین سینٹ سنجرانی کی طرح کا ہو گا۔ عمران خان کو بھی اوپر سے ...