حکمران کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف سعودی اقدامات سے سبق سیکھیں: تحریک ِ عوامی حقوق
لاہور (پ ر) تحریک ِ عوامی حقوق کے صدر عظیم طارق اور سیکریٹری جنرل میاں امجد ا نے سعودی عرب میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف سعودی اشرافیہ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے ایک مثال قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ سعودی علماء کی جانب سے دہشت گردوں کی فنڈنگ کرنے والوں اور کرپشن کے خلاف اقدامات کو جہاد قرار دینا وہ اقدام ہے جس کی پاکستانی علماء کو بھی تائید کرنی چاہیے ۔ حکمران کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف سعودی اقدامات سے سبق سیکھیں۔