صوبہ کے داخلی راستوں کو ان علاقوں کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے خوبصورت بنایا جائیگا:منشا بٹ

صوبہ کے داخلی راستوں کو ان علاقوں کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے خوبصورت بنایا جائیگا:منشا بٹ

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر بلدیات منشاء بٹ نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے تمام داخلی راستوں کو ان علاقوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے انتہائی دلکش و خوبصورت اور فوری توجہ طلب بنایا جائے گا ۔ حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تمام مئیر، چئیرمین،ڈپٹی چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسلز ومیونسپل کمیٹیزفوری طور پر لائحہ عمل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات شروع کر دیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میںپی ایچ اے بھی معاونت کرے۔