خواجہ معین الدین کوریجہ کی سید معصوم نقوی سے ملاقات جے یو پی میں شمولیت اختیار کر لی

لاہور (سپیشل رپورٹر) دربارعالیہ حضرت خواجہ غلام فریدآف کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جے یو پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ جبکہ انہیں جے یو پی نیازی کا پیٹرن انچیف مقرر کردیا گیا ہے۔