لاہور میں پولیو مہم 6 نومبر کو شروع ہو گی

لاہور میں پولیو مہم 6 نومبر کو شروع ہو گی

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور میں ڈینگی اور پولیو ورکرز کی ہڑتال کے باعث مؤخر ہونے والی پولیو مہم 06نومبر سے شروع کی جائے گی۔ چیف ایگزیکٹو افسر ہیلتھ ڈاکٹر یداللہ نے کہا ورکرز سے کامیاب مذاکرات کے بعدہڑتال ختم ہو چکی ہے تمام ورکرز اپنی ڈیوٹی معمول کے مطابق کر رہے ہیں۔تین روز ہ مہم 6نومبر سے 09نومبر تک جاری رہے گی۔ مہم میںدس ہزار سے زائد عملہ شرکت کریگا۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اور ضلعی حکومت نے اس مقصد کیلئے 4452ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔