بھارتی ریاست راجستھان نے ججز‘ مجسٹریٹس اور افسرشاہی کو تحقیقات سے بچانے کیلئے آرڈیننس جاری کر دیا
جے پور (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست راجھستان میں حکومت نے آرڈیننس پاس کیا ہے جس کے تحت ریاست کے ججوں‘ مجسٹریٹس اور سرکاری ملازمین سے بغیر اجازت دوران ملازمت کئے گئے سرکاری امور کیلئے چھان بین نہیں کی جا سکے گی۔ کریمنل لاءترمیمی آرڈیننس 2017ءکے مطابق میڈیا کو بھی بغیر اجازت رپورٹنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔ آرڈیننس افسروں کو 180دن کا استثنیٰ دیتا ہے۔ افسروں کی تصاویر‘ ایڈریس اور نام کی اشاعت پر بھی پابندی ہے اگر اس قانون کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو 2سال قید کی سزا دی جائے گی۔
آرڈیننس