• news

لاہور سے لاپتہ خاتون صحافی کو افغان سرحدسے بازیاب کرا لیا: جسٹس (ر) جاوید اقبال

لاہور (نیٹ نیوز) لاہور سے سوا دو برس قبل اغوا ہونے والی خاتون صحافی زینت شہزادی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ لاپتہ افراد کے کمشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے زینت شہزادی کی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے سے بازیاب کروایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ غیر ریاستی عناصر اور ملک دشمن خفیہ اداروں نے انہیں اغوا کیا تھا اور انہیں ان کی تحویل سے ہی بازیاب کروایا گیا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ان کی رہائی میں بلوچستان اور خیبر پی کے کے قبائلی عمائدین نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاحال زینت یا ان کے خاندان کے جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ زینت شہزادی لاہور کے ایک مقامی چینل کے لئے کام کرتی تھیں۔ انسانی حقوق کے لئے سرگرم وکیل حنا جیلانی کے مطابق زینت شہزادی 19 اگست 2015ءکو اس وقت لاپتہ ہوئی تھیں جب رکشے میں دفتر جاتے ہوئے دو کرولا گاڑیوں نے ان کا راستہ روکا، مسلح افراد نکلے اور انہیں زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ اس واقعہ کے اگلے دن زینت کی جبری گمشدگیوں کے کمشن میں پیشی تھی۔
بازیاب

ای پیپر-دی نیشن