گلبرگ‘ موٹر سائیکل سوار 2افراد کا مقامی کالج کی طالبہ پر چھری سے حملہ‘ بازو زخمی

لاہور (نامہ نگار) کینال روڈ گلبرگ مےں موٹر سائیکل سواردو نامعلوم افرد نے مقامی کالج کی طالبہ پرچھری سے حملہ کر کے اس کا بازو‘ ہاتھ زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مکہ کالونی کی 16سالہ طالبہ شائستہ پر تیز دھار سے حملہ کیا جس سے لڑکی کا بازو زخمی ہو گیا طالبہ کالج سے گھر واپس جا رہی تھی کہ راستے میں دو نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے اسے روک کر حملہ کر دیا۔ جس سے طالبہ کا بازو زخمی ہوا جس کے بعد حملہ آوروں نے دوبارہ چھری سے وار کےا تو شائستہ نے اسے ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی تو اس کا ہاتھ بھی زخمی ہو گےا ۔زخمی شائستہ کو طبی امداد کے لئے پرائےوےٹ ہسپتال لے جاےا گےا تو انہوں نے طبی امداد سے انکار کر دیا جس کے بعد طالبہ کو سروسز ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس نے ہسپتال پہنچ کر طالبہ کا بیان قلمبند کیا ۔پولیس کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہے‘ واردات پرانی رنجش کا نتیجہ لگتی ہے جبکہ ورثاءنے تاحال مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست نہےں دی علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ زخمی طالبہ کے ورثاءکی جانب سے موصول ہونے والی درخواست پر مزےد کارروائی کی جائے گی۔
طالبہ زخمی