سر سیّد احمد خاں کا200واں یوم پیدائش آ ج منایا جائے گا

اسلا م آ با د(آن لائن) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سر سیّد احمد خاں کا200واں یوم پیدائش آ ج منگل کو منایا جائے گااس سلسلے میں ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام اور تعلیمی اداروں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین مسلم نشاط ثانیہ کے علمبردار سر سیّد احمد خاں کی ادبی و علمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کریں گے ۔سر سیّد احمد خاں17اکتوبر1817ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ہندوستانی مسلمانوں کوباعزت قوم بنانے کیلئے سخت جدوجہد کی۔ سر سیّد احمد خاں نے اپنی ادبی تخلیقات سے مسلمانان ہند میںایک عظیم انقلاب برپا کیا اسی وجہ سے علی گڑھ تحریک کی بنیاد پڑی۔سر سیّد احمد خاں نے 1857ء میںمحمڈن اینگلو اورینٹل کالج کی بنیاد رکھی جسے1920ء میں یونیورسٹی کا درجہ ملا اور آج اسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی حیثیت سے عالمی شہرت حاصل ہے۔محسن قوم و ملت سر سیّد احمد خاں 27مارچ 1898ء کو علی گڑھ میں انتقال کر گئے تھے انہیں وہیں پر دفن کیا گیا ہے ۔