عمران ترقی کے دشمن، قوم جانتی ہے کون عدالتوں سے مفرور، اشتہاری ہے: مریم اورنگزیب

عمران ترقی کے دشمن، قوم جانتی ہے کون عدالتوں سے مفرور، اشتہاری ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے عمران خان اداروں پر حملہ کرتے ہیں، گالیاں دیتے ہیں، تضحیک کرتے ہیں، عمران صاحب پاکستان کے آئینی اداروں کو بھی صرف آپ سے خطرہ ہے، عمران خان پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں، عمران خان! ابھی تو آپ کو این اے 120 میں شکست دی ہے، آپ 2018ءتک انتظار کریں اور آئیں ملک کو آگے لے کر چلیں۔ اقتدار کے لالچ میں پاکستان پر سیاست نہ کریں۔ قوم جانتی ہے کون عدالتوں سے مفرور ہے، کون اشتہاری ہے۔ عمران جن کی مثالیں دے رہے ہیں، وہ جھوٹے الزامات کے باوجود قانون کے آگے پیش ہورہے ہیں۔ آپ نے سیاست کو گالی بنا دیا۔ آپ اپنی کرسی کی ہوس میں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے۔ نواز شریف سے حسد کرکے عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

مریم اورنگزیب