سی پیک نہر سویز کی طرح مستقبل کی عظیم معاشی راہداری ہے: آفتاب لودھی
لاہور ( سٹاف رپورٹر ) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ِانقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا ہے کہ اب پاکستان اپنی بقاء کیلئے شمالی کوریا کی طرح جارحانہ حکمت عملی اپنائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سی پیک منصوبہ بعض بیرونی قوتوں کے دلوں میں کھٹک رہا ہے اور بھارتی اعتراض سراسر مہمل ہے کیونکہ سی پیک نہر سویز کی طرح مستقبل کی ایک عظیم معاشی راہداری ہے ا ور اس منصوبے میں ہم چین کے تعاون کو بھرپور محبت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔