پنجاب بہبود فنڈز کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

لاہور (پ ر) پنجاب بہبود فنڈز اور الفلاح بلڈنگ کے تمام ملازمین نے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال کر دی۔ مظاہرین نے انتظامیہ سے ڈیلی ویجز ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہیں فوری ادا اور ملازمین کو ریگولر کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ نکالے گئے ڈیلی ویجز ملازمین کو سیٹوں پر واپس بلایا جائے ۔