ن لیگ اپنا شاہانہ مزاج بدلنے کی بجائے آئین بدلنا چاہتی ہے: تحریک انصاف

ن لیگ اپنا شاہانہ مزاج بدلنے کی بجائے آئین بدلنا چاہتی ہے: تحریک انصاف

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ ، میڈیا اور اندرون و بیرون ملک اپنی صفائیاں دینے والے اب عمران خان کی نا اہلی کی آس لگائے بیٹھے ہیں لیکن انہیں دوبارہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے عوام کے ووٹوں کے ساتھ غیر جمہوری سلوک کیا اور اپنا شاہانہ مزاج بدلنے کی بجائے آئین بدلنے کے درپے ہوگئی ہے۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں نے صرف اپنی چوری بچانے کے لئے ملکی خود مختاری اور سلامتی کو دائو پر لگا دیا ہے ، نواز شریف اور انکے درباری مسلسل مودی والی زبان بول رہے ہے جو قابل مذمت ہے۔ ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ صوبائی درالحکومت میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور لاہور کے مختلف مقامات جن میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ لیگی وزراء کو عمران خان فوبیہ ہو چکا ہے۔پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت مخالفین کی نیندیں حرام کررہی ہے۔حکومتی صفوں میں ملک دشمن عناصر چھپے بیٹھے ہیں۔