ایک تصویر ایک کہانی…
یہ تصویر گھوڑے شاہ روڈ پر کیپری ہینسو ہائی سکول کے باہر ہے اس گڑھے کو دو ماہ سے کوئی ٹھیکیدار یا حکومتی محکمہ بند کرنے نہ آیا یہاںسے گھوڑے شاہ روڈ کوٹ خواجہ سعیدچائنہ سکیم کے رہائشیوں کا گزرنا ہوتا ہے جہاں کے رہائشی نے بتایا کہ عید الضحٰی سے پہلے یہ پینے کا پانی کا پائپ لیک ہونے کی وجہ سے درست کرنے کیلئے سڑک ڈکھودی گئی مگر گڑھے کو بھرا نہیں گیا ، رات کو سفر کرنے والے کئی مرتبہ اس میں گر کر زخمی ہو چکے ہیں یہاں کے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے کہا ہے کہ اس کو درست کرکے بند کیا جائے تا کہ لوگ حادثے سے بچ سکیں۔(فوٹو:عابد حسین)